عمدہ عمدہ

( عُمْدَہ عُمْدَہ )
{ عُم + دَہ + عُم + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'عمدہ' کی تکرار سے مرکب 'عمدہ عمدہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧١ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اچھا اچھا، سب میں منتخب، مزیدار۔
"تین دن تک انہیں عمدہ عمدہ کھانے کھلائے گئے۔"      ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ ولیلہ، ٧:٦ )
  • the very best.