عمارت گری

( عِمارَت گرَی )
{ عِما + رَت + گرَی }

تفصیلات


عربی اور فارسی سے مرکب 'عمارت گر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'عمارت گری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تعمیر کا کام، مکان وغیرہ بنانے کا کام، عمارت بنانا۔
"چارلس بلانگ نے عمارت گری کی بحث میں بعد کے عظمت سطح کی سادگی اور خط کے تسلسل کو جلال کے لوازم جانا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشافِ تنقیدی اصطلاحات، ٦٤ )