عمارت گر

( عِمارَت گرَ )
{ عِما + رَت + گرَ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمارت' کے ساتھ فارسی اسم صفت 'گر' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "ضربِ کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - معمار، راج، مکان وغیرہ بنانے والا۔
اپولو ڈوروس . عہد ماضی کے اکابر عمارت گروں میں سے ایک ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ سائنس، ٥٧٨:١ )