علیم

( عَلِیم )
{ عَلِیم }
( عربی )

تفصیلات


علم  عَلِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دانا، جاننے والا، خدائے تعالٰی کے ناموں میں سے ایک نام۔
 تو سلام و خالق و متعالی و عدل و کریم تو عزیز و باری و غفار و فتاح و علیم      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • learned
  • wise;  omniscient
  • an epithet applied to God.