علی ہذا

( عَلٰی ہٰذا )
{ عَلا (ا بشکل ی) + ہا (ا بشکل مد) + زا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم اشارہ 'ہٰذا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "فلاحۃالنخل" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اس کے بموجب، اس کے مطابق، اسی طرح۔
"علٰی ہذا اسی خطبے میں حضور سرورِ کائنات کا یہ ارشاد بھی ملتا ہے کہ سلسلۂ نبوت مجھ پر ختم ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، فاران، کراچی، جولائی، ٨ )