عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'صبح' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ان کی مسلسل محنت، ان کا علی الصباح بیدار ہو کر سمندر کی سیر کو جانا . یہ تمام باتیں میرے لیے بڑی حیرت کا باعث تھیں۔"
( ١٩٦٠ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ٧٥ )