علی الاعلان

( عَلٰی الْاِعْلان )
{ عَلَل (ی، ا غیر ملفوظ) + اِع + لان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اعلان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - واضح طور پر، کھلم کھلا، علانیہ، صاف صاف۔
"دوسری قسم کا فلسفہ . جو تنقیدی تجزیے کی الاعلان مخالفت کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے۔ ١٠٧ )