علی الاطلاق

( عَلٰی الْاِطْلاق )
{ عَلَل (ی، ا غیر ملفوظ) + اِط + لاق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اطلاق' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "رسالہ کائنات جو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مطلق، آزاد، بلا قید، سراسر، بالکل، قطعی۔
"وہ تو حکیم الاطلاق ہے اس کا کوئی کام . حکمت سے خالی نہیں ہو سکتا۔"      ( ١٩٨٨ء، فاران، کراچی، جولائی، ٣٨ )
  • absolutely
  • solely;  universally.