علیگ

( عَلِیگ )
{ عَلِیگ }
( ہندی )

تفصیلات


علیگڑھ  عَلِیگ

ہندی زبان سے ماخوذ اسم عَلَم 'علی گڑھ' کی تخفیف 'علیگ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢١ء کو "کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کا تعلیم یافتہ، (جس طرح آکسفورڈ کا تعلیم یافتہ آکسن اور کیمبرج کا کینٹب اور ندوۃ العلماء کا ندوی کہلاتا ہے)۔
"متعلمین عالم میں مقتدر تھے محصلہ سندوں کے علاوہ سب سے ممتاز سند علیگ تھی۔"      ( ١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ٣٢:٤ )