علیحدگی

( عَلَیحِدَگی )
{ عَلَے (ی لین) + حِدَگی }
( عربی )

تفصیلات


عَلَیحِدَہ  عَلَیحِدَگی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'علیحدہ' میں 'ہ' مبدل بہ 'گ' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفت لگانے سے 'علیدگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : عَلَیحِدَگِیاں [عَلَے (ی لین) + حِدَگِیاں]
جمع غیر ندائی   : عَلَیحِدَگِیوں [عَلَے (ی لین) + حِدَگِیوں (واؤ مجہول)]
١ - جدائی، مفارقت، تنہائی، خلوت۔
"جینی خصوصیات میں ایک دوسرے سے اختلاف رکھتی ہوں تو وہ خصوصیات حاصل شدہ باز آمیزی میں علیحدگی اختیار کرتی ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٢٩٧:١ )
  • the state of condition of being separate or apart;  separation;  severalty.