١ - اناج پھٹکنے اور صاف کرنے کا ظرفِ جو عام طور سے سر کی یا پھر بانس کی تیلیوں سے بنایا جاتا ہے جس میں پیچھے کی طرف ایک سار اور دائیں بائیں ڈھلوان کگر ہوتی ہے، آگے کا حصہ پھٹکی ہوئی چیز کا کوڑا نکالنے کے لیے کھلا رہتا ہے۔
"ایک سانولے رنگ کی چوڑی ہڈیوں والی عورت سوپ میں دھان پھٹک رہی تھی۔"
( ١٩٨٥ء، کچھ دیر نیند پہلے نیند سے، ١٠٨ )