استعفا

( اِسْتِعْفا )
{ اِس + تِع + فا }
( عربی )

تفصیلات


عفو  اِسْتِعْفا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال مہموز اللام سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں آخری 'ء' کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے محذوف کر دیا گیا۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : اِسْتِعْفے [اِس + تِع + فے]
جمع   : اِسْتِعْفے [اِس + تِع + فے]
جمع غیر ندائی   : اِستِعْفوں [اِس+ تِع + فوں (و مجہول)]
١ - عہدے خدمت یا ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی درخواست، ترک ملازمت کی خواہش کا اظہار؛ ترک خدمت۔
 یہی ٹھہری جو شرط وصل لیلٰی تو استعفا مرا با حسرت و یاس      ( ١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، کلیات، ٢٩٣:١ )
  • seeking to be excused (from);  asking forgiveness
  • deprecating;  resignation (of an office or appointment)