سوانح نگاری

( سَوانِح نِگاری )
{ سَوا + نِح (کسرہ مجہول ن) + نِگا + ری }

تفصیلات


عربی اور فارسی الفاظ سے مرکب 'سوانح نگار' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت بڑھانے سے 'سوانح نگاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٥ء کو "کشافِ تنقیدی اصطلاحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حالاتِ زندگی یا سوانح لکھنا۔
"اردو میں مولانا حالی کو باضابطہ سوانح نگاری کا بانی سمجھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٠٤ )
  • حالات نَوِیسی