عربی سے مشتق اسم 'سانحہ' کی عربی جمع 'سوانح' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے اسم فاعل 'نگار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - کسی شخص کی زندگی کے حالات لکھنے والا، سوانح لکھنے والا سوانح نویس، سیرت نگار۔
"اچھے سوانح نگار کا فرض ہے کہ وہ اپنے ہیرو کے متعلق ہر واقع کو بے تعصبی کے ساتھ جانچے۔"
( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٦٧ )
٢ - ملک یا ملک سے باہر کی خبریں قلمبند کرنے والا، سلطنتِ مغلیہ کے زمانے میں دور دور کے صوبوں میں عام و خاص کارروائی اور انتظام وغیرہ کو قلمبند کرنے والا ایک بادشاہی افسر۔"