عربی زبان سے مشتق اسم 'سانحہ' کی جمع 'سوانح' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'حیات' ملنے سے مرکب امتزاجی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "قومی زبان، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"اس سے کسی شخصیت پر وہ مختصر تحریر مراد ہوتی ہے جس میں اس کے سوانح حیات کی طرف اشاروں کے ساتھ اس کے اخلاق و کردار اور سیرت کا نقشہ کھینچا گیا ہو۔"
( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٢٩ )