سوالیہ نظر

( سَوالِیہ نَظَر )
{ سَوا + لِیہ + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے اسم صفت 'سوالیہ' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'نظر' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٦ء کو "قطب نما" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - استفساریہ نگاہ، جواب طلب نظر، اِستفہامیہ انداز۔
"لڑکیاں سوالیہ نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہی ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٢٧ )