انگریزی زبان سے مرکب نسبتی ہے۔ انگریزی سے ماخوذ دو اسما 'Suit' اور 'Case' کے ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٩ء کو "خمارِ عیش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - پہننے کے کپڑے رکھنے کا بکس جو بیشتر چمڑے کا ہوتا ہے۔ عموماً اس کے ڈھکن میں دائیں اور بائیں کنارے پر دوتالے اور اگر بیچ میں ایک تالہ ہو تو دائیں بائیں ڈھکن کو نچلے حصّے میں پھنسانے کے لیے کھٹکے یا چھپکے لگے ہوتے ہیں۔
"عورت نے بھی دائیں ہاتھ میں ایک سوٹ کیس اٹھا رکھا تھا۔"
( ١٩٨٧ء، گلی گلی کہانیاں، ١٩ )