سوتیلا باپ

( سَوتیلا باپ )
{ سَو (و لین) + تے + لا + باپ }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ اسم صفت 'سوتیلا' کے ساتھ ہندی سے اردو میں دخیل اسم 'باپ' بطور موصوف بڑھانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٧ء کو "گردشِ رنگِ چمن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (بیوہ یا مطلقہ) کا دوسرا شوہر (جو اپنا حقیقی باپ نہ ہو)۔
"نواب مخدرہ علیا کی وفات کے بعد اُن کے سوتیلے باپ ان کی زبردست جاگیر پر قابض ہو گئے۔"      ( ١٩٨٧ء، گردشِ رنگ چمن، ١٢٥ )
  • step-father