استفادہ

( اِسْتِفادَہ )
{ اِس + تِفا (کسرہ ت مجہول) + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


فید  فائِدَہ  اِسْتِفادَہ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید کے باب استفعال المعتل اجوف یائی سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٧٥ء، کو "نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - حصول منفعت، بہرہ وری، فائدہ اٹھانا، نفع پانا۔
"جنھوں نے یورپ کی تعلیم سے صحیح معنوں میں استفادہ کیا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣١٠ )
٢ - فائدہ، نفع، مفاد
"اگر چند روز یہیں استراحت کرے تو کہ، تیری خدمت سے استفادہ کروں میں۔"      ( ١٨٠١ء، گلستان ہندی، ١٧٩ )
  • seeking gain or advantage (faida);  attainment;  profit
  • gain
  • advantage