ذہنی افق

( ذِہْنی اُفُق )
{ ذِہ + نی + اُفُق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذِہْنی' کو اسی زبان سے مشتق اسم 'اُفُق' کے ساتھ ملانے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "قومی زبان کے بارے میں چند انٹرویو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - فہم و اِدراک کی حدیں، علم و شعور کا دائرہ۔
"حساباتِ شماریات اور ہندسوں میں گھرے ہوئے لودھی صاحب کا ذہنی افق کس قدر وسیع ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان کے بارے میں چند انٹرویو، ٢٣:١ )