عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ذِہن' کے آخر پر 'اً' کا اضافہ بطور لاحقہ تمیز کرنے سے بنا۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور متعلق استعمال ہوتا ہے ١٩٣١ء کو "مرزا رسوا کے تنقیدی مراسلات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"عالم اسلام میں ذہناً و مذہباً دونوں پہلوؤں سے ان غلط رحجانات اور باطل تصورات کی تردید ہوتی رہی جن میں ذہنِ انسانی اکثر گرفتار ہو جاتا ہے۔"
( ١٩٥٧ء، مقدمہ تاریخ و سائنس (ترجمہ)، ١ )