عربی زبان سے مشتق صفت کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اِنْتِشار' ملانے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٩ء کو "معارف القرآن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"حالی کی مشور و معروف نظم "مدو جزرِ اسلام" . کے نام سے بہت کم لوگ واقف ہیں، لوگوں نے ہیئت پرستانہ ذہنیت کے پیش نظر اس کے متن اور نفس مضمون سے زیادہ اسکی ظاہری شکل میں دلچسپی لی ہے . اس طرح کی باتوں سے نہ صرف خالص ہیئتوں کو اضافہ کا درجہ ملا بلکہ ذہنی انتشار اور پراگندگی کا ماحول بھی پیدا ہوا۔"
( ١٩٨٣ء، اَصنافِ سخن اور شعری ہئتیں، ١٩ )