ذہنی آزمائش

( ذِہْنی آزْمائِش )
{ ذِہ + نی + آز + ما + اِش }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذہنی' کے ساتھ فارسی مصدر 'آزمودن' سے حاصل مصدر 'آزمائش' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "نفسیات کی بنیادیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسا امتحان جو آدمی کی ذہانت کا اندازہ کرنے کے لیے لیا جائے۔
"ذِہنی آزمائشوں کا استعمال سب سے پہلے ١٨٣ میں فرانسس گالٹن نے انگلستان میں کیا تھا۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ١٤ )