ذہنی تفریح

( ذِہْنی تَفْرِیح )
{ ذِہ + نی + تَف + رِیح }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذہنی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'تفریح' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "نگار، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ایسی بات یا کام جس سے دماغ کو تازگی اور فرحت محسوس ہو۔
"ان سے دماغی ورزش تو ضرور ہو جاتی ہے لیکن ذہنی تفریح یا احساس حقیقت سے اسے کوئی تعلق نہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ٦١ )