ذہنی ریاضت

( ذِہْنی رِیاضَت )
{ ذِہ + نی + رِیا + ضَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق 'ذہنی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'رِیاضَت' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اُردو گیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دماغی محنت، طویل غور و فکر۔
"اردو شاعری کے مزاج کا سراغ لگانے سے بقول خود انہیں (ڈاکٹر وزیر آغا) "ایک طویل ذہنی ریاضت کرنا پڑی۔"      ( ١٩٨٦ء، اُردو گیت، ٢١ )