ذہنی ساخت

( ذِہْنی ساخْت )
{ ذِہ + نی + ساخْت }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'ذہنی' کے ساتھ فارسی مصدر ساختن سے مشتق اسم 'ساخت' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتشِ چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ذہنیت، سوچ کا انداز۔
"اُنکی (بخشی صاحب) ذہنی ساخت چانکیہ کے بے رحم سیاست کار کے قالب میں ڈھلی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٦٤ )