عربی زبان سے مشتق صفت 'ذِہْنی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'یَگانْگَت' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٥ء کو "تفہیم اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ذہنی ہم آہنگی، فکرو خیال کا اتحاد، ایک ہی طرح کی سوچ۔
"اقبال کے مخاطب خاص، یعنی ملت اسلامیہ کے صالح عناصر نے اقبالیات کو اس کی پوری روح اور جوہر کے ساتھ مدون نہیں کیا تو کثرتِ تعبیر ہا؛ کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا چلا جائے گا اور انجام کار ملّت اسلامیہ ذہنی یگانگت کے بجائے ذہنی انتشار سے زیادہ قریب ہو گی۔"
( ١٩٨٥ء، تفہیمِ اقبال، ١١١ )