دیبا

( دِیبا )
{ دی + با }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ فارسی مرکب 'دیو بافت' سے ماخوذ ہو۔ اغلب یہی ہے کہ یہ اسم جامد ہی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المؤمنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رنگین اور دبیز قسم کا قیمتی کپڑا جس پر سنہرا یا رو پہلا ابھرا ہوا کام بنا ہوتا ہے۔
"خاندانی روایات کے مطابق یہ لوگ مرنے کے بعد دیبا و حریر کے کفن میں دفن ہوتے۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١٤٢ )
  • a sort of silken texture of high price
  • silk brocade;  gold tissue