دیباچہ نویس

( دِیباچَہ نَوِیس )
{ دی + با + چَہ + نَوِیس }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دیباچہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے فعل امر 'نویس' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٥٨ء کو پطرس کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - پیش لفظ یا کتاب کا ابتدائی تعارف لکھنے والا۔
'دیباچہ نویس حضرات بہرحال اہل قلم، لہٰذا خدا کے بعض برگزیدہ بندوں میں سے ہیں . زیادہ وضاحت کے ساتھ بیان کرنے والے ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، پطرس، کلیات، ٢٤٢ )