عہد بعید

( عَہْدِ بَعِید )
{ عَہ (فتحہ مجہول ی) + دے + بَعِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے اسم صفت 'بعید' لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - قدیم زمانہ، پرانا دور، دور دراز کا زمانہ۔
"مسعودی مسیحیت کے آغاز اور اس کی عہد بعید کی تاریخ سے بھی خوب آگاہ تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣١٨:٣ )