اسٹابری

( اِسْٹابْری )
{ اِس + ٹاب + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی کے لفظ Strawberry سے ماخوذ ہے۔ ١٨٥٩ء کو "جام جہاں نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک گودے والا لمبوترا قرمزی رنگ کا پھل جس کی سطح پر سرخ یا گہرے اودے رنگ کی ابھری ہوئی بندکیاں سی ہوتی ہیں؛ اس پھل کا درخت۔
"رس بھری اسٹابری، انگور، شہتوت، شفتالوکا ثمر نکالنے پر مجبور ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٠، ١٠:١٥ )
  • strawberry