عورت کا راج

( عَورَت کا راج )
{ عَو (و لین) + رَت + کا + راج }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عورت' کے بعد 'کا' بطور حرفِ اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم 'راج' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - تریا راج، عورت کی حکومت؛ عورتوں کے غالب ہونے کا زمانہ؛ نِکھدراج۔ (فرہنگ آصفیہ)