عوامی گیت

( عَوامی گِیت )
{ عَوا + می + گِیت }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ ہندی سے ماخوذ اسم 'گیت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "اردو میں اصول تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ گیت یا گانے جو عوام میں مروج ہیں اور زیادہ تر دیہات میں گائے جاتے ہیں، عوام کے قدیم گیت، لوک گیت۔
"بعض عوامی گیت ایسے ہوتے ہیں کہ وہ مجموعی شکل میں گائے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق،١، ١٢٨ )