عوامی حکومت

( عَوامی حُکُومت )
{ عَوا + می + حُکُو + مَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'حکومت' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "اور لائن کٹ گئی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ حکومت جو عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ عوام کی بنائی ہوئی حکومت، جس سلطنت میں عوام کا راج ہو؛ جمہوریت۔
"ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو عوامی حکومت کے ثمرات کے بارے میں بتا کر کوئی موثر راستہ اپنانا چاہیے۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٣٢ )