عوامی جنگ

( عَوامی جَنْگ )
{ عَوا + می + جَنگ (ن غنہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'جنگ' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ لڑائی جس میں عام لوگ شریک ہوں، وہ معرکہ جس میں عوام الناس بھی شامل ہوں۔
"ہر طبقے اور ہر نقطۂ نظر کے افراد نے غیر ملکی استعمار کے خلاف صحیح معنوں میں عوامی جنگ شروع کر دی۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٩١:٣ )