عوامی تحریک

( عَوامی تَحْرِیک )
{ عَوا + می + تَح + رِیک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'تحریک' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتاہے اور سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "اور لائن کٹ گئی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - عوامی الناس کی متحدہ و متفقہ کوشش، عام لوگوں کی منظم جدوجہد، عوام کی محنت اور دوڑ دھوپ۔
"ہم عوامی تحریک کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٧٢ )