عوامی بولی

( عَوامی بولی )
{ عَوا + می + بو (و مجہول) + لی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ 'ہندی سے ماخوذ اسم 'بولی' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - عام لوگوں کی بول چال، عوام الناس کی گفتگو، کسی محدود علاقے میں بولی جانے والی عام لوگوں کی زبان۔
"انہوں نے بہت سے نام عوامی بولی کے بھی دیے ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٦١:٣ )