عوامی ادب

( عَوامی اَدَب )
{ عَوا + می + اَدَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عوامی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'ادب' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "اردو میں اصول تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - نظمیں، افسانے، کہانیاں، اخلاقیاتی محاورے، پہلیاں اور گیت وغیرہ جو سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں اور جن کا تعلق عوام الناس سے ہوتا ہے عمومی ادب، عوام میں مقبول ادب۔
"عوامی ادب اور لسانیات کے موضوع پر کی جانے والی تحقیق میں حلقہ جاتی کام کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق، ١١٧:١ )