عوام الناس

( عَوامُ النّاس )
{ عَوا + مُن (ا، ل غیر ملفوظ) + ناس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم جمع 'عوام' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'ناس' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٩١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - تمام لوگ، عام لوگ، عام آدمی۔
"غلط العوام سے مراد وہ الفاظ ہیں جو عوام الناس کی زبان پر غلط جاری ہو گئے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٣٠ )