عنکبوتی

( عَنْکَبُوتی )
{ عَن + کَبُو + تی }
( عربی )

تفصیلات


عَنْکَبُوت  عَنْکَبُوتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'عنکبوت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عنکبوتی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٤ء کو "علم ہئیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مکڑی کے جال کی طرح کا، نازک لچھے دار، ایسا تار جو مکڑی کے جال سے مشابہت رکھتا ہو۔
"وہ منطق کے عنکبوتی جال کو ایک پھونک سے اڑا دیتی ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات، (ترجمہ)، ٢٠٧ )