عنقریب

( عَنْقَرِیب )
{ عَن + قَرِیب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق حرف جار 'عن' کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'قریب' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتاہے اور تحریراً ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بہت جلد (زمانہ مستقبل میں)۔
"میں روزگار کے سلسلہ میں عنقریب کسی دوسرے ملک کو روانہ ہو جاؤں گا۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٤٧ )
٢ - (قرب مکان کے لیے) پاس، قریب۔
 رک رک کے اشک، چشم کے لایا ہے عنقریب اے غنچہ لب، بس اب نہ دل مبتلا کو چھیڑ      ( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٨٨ )
٣ - (قرب زمانہ کے لیے) نزدیک، قریب۔
"وہ زمانہ عنقریب ہے کہ روئے زمین پر کانگرو کا نام ہی باقی رہ جائے گا۔"      ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٥١ )
  • adjoining
  • adjacent
  • near;  impending
  • imminent;  nearly;  soon
  • shortly;  almost.