عندلیب

( عَنْدَلِیب )
{ عَن + دَلِیب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٣ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : عَنْدَلِیوں [عَن + دَلِیوں]
١ - ایک خوش رنگ و خوشنوا پرندہ جس کا سرسیاہ، پیٹھ خاکستری اور دم کے نیچے سرخی ہوتی ہے، بلبل۔
 میری بدولت ہے گلستان میں اے باغبان یہ تمام رونق میں نغمۂ عندلیب بن کر ہزار غنچے کھلا رہا ہوں      ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٥١ )
٢ - [ تصوف ]  اس سے مراد عارف ہے جو ہمیشہ ذکر و فکر میں رہے، اور بعض عاشق کو مراد لیتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 182)
  • بُلبُل
  • the nightingale