عنبرین

( عَنْبَرِین )
{ عَم + بَرِین }
( عربی )

تفصیلات


عَنْبَر  عَنْبَرِین

عربی زبان سے مشتق اسم 'عنبر' کےساتھ 'ین' بطور لاحقۂ صفت لگا کر 'عنبرین' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - عنبر سے منسوب یا متعلق، عنبر کے رنگ کا؛ عنبر کی سی خوشبو دینے والا، خوشبو دار۔
 ہے مدینے کی ہوا روح پرور عنبریں      ( ١٩٨٤ء، زاد سفر، ٣٢ )
  • مُعَطّر
  • of ambergris;  of the colour or odour of ambergris