ذی الحج

( ذی الْحِج )
{ ذِل (ی، ا غیر ملفوظ) + حِج }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل لفظ 'ذی' کو حرفِ تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'حج' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٦ء کو "دیوانِ میر حسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اسلامی قمری سال کا بارھواں مہنیہ جس کی نو تاریخ کو حج اور دس کو عید الاضحٰی ہوتی ہے۔
"ذیقعد، ذی الحج، محرم، رجب، یہ چار مہینے شہر حرام تھے ان میں لڑائی کرنا کسی کو قتل کرنا حرام تھا۔"      ( ١٩٣٢ء، القرآن الحکیم، تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی، ٥٠ )