ذی النورین

( ذی النُّورَین )
{ ذِن + نُو + رَین (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل لفظ 'ذی' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'نور' کے تثنیہ 'نُورَین' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ جو اُردو میں اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مظہر عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رسالتمآبۖ کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کا لقب جن کے نکاح میں آپۖ کی دو صاحب زادیاں حضرت رقیہؓ اور حضرت ام کلثومؓ یکے بعد دیگرے آئی تھیں۔
 حضرت صدیقؓ و ذی النورینؓ و فاروقؓ و علیؓ تھے یہی چاروں خلیفہ رازدانِ مصطفاۖ      ( ١٨٧٢ء، مظہر عشق، ٥٠ )