ذی حشم

( ذی حَشَم )
{ ذی + حَشَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے دخیل کلمہ 'ذی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'حَشَم' ملانے سے مرکبِ توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی میر انیس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - غلاموں اور خادموں کا مالک، صاحبِ حشمت۔
 ہوتے تھے پہلے ایلچی شاہانِ ذی حشَم گزرے ہیں جب سے کتنے مہینے بہت ہی کم      ( ١٩٨٤ء، قہر عشق (ترجمہ)، ٢٨١ )