دیار ناز

( دِیارِ ناز )
{ دِیا + رے + ناز }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق 'دیار' بطور مضاف اور فارسی زبان سے اسم جامد 'ناز' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٤٧ء کو فیض دوراں میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - محبوب کا گھر، خانۂ معشوق۔
 سب سے پھر نظریں بچا کر رستوں میں بھیگتے اس دیار ناز میں جانے کا موسم آگیا      ( ١٩٤٧ء، فیض دوراں، ٤٦ )