دیگچہ

( دیگْچَہ )
{ دیگ + چَہ }

تفصیلات


دیگ  دیگْچَہ

فارسی زبان سے اسم مشتق 'دیگ' کے ساتھ 'چہ' بطور لاحقۂ تصغیر لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨١٠ء کو سیر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مصغر ( مذکر - واحد )
جمع   : دیگْچے [دیگ (ی مجہول) + چے]
جمع غیر ندائی   : دیگْچوں [دیگ (ی مجہول) + چوں (و مجہول)]
١ - دیگ جس کی یہ تصغیر ہے، چھوٹی دیگ، بڑا پتیلا۔
"ایک دیگچہ جس میں چھ سیر پانی معہ گوشت سماوے۔"      ( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٤٢:٢ )