تفصیلات
مرر اِسْتِمْرار اِسْتِمْراری
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ لفظ 'استمرار' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے اسم صفت بنا۔ ١٨٦٠ء کو "نسخۂ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ صیغہ جو کسی فعل کے لگاتار جاری رہنے یا عادۃً کیے جانے پر دلالت کرے۔
"حقیقت میں ماضی استمراری اور نا تمام، معنوں کے لحاظ سے دو جدا جدا قسمیں ہیں۔"
( ١٩٠٤ء، مصباح القواعد، ٤١ )
صفت نسبتی
١ - استمرار سے منسوب، دوامی، جو ہمیشہ کے لیے یا غیر متعین مدت کے لیے ہو، غیر منقطع، جاری مسلسل۔
"خدا کے ہاں سے استمراری پٹا مل گیا ہوتا۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٦٤:٢ )
- land rented on a fixed lease; land permanently settled; the permanent settlement