عنبر آمیز

( عَنْبَر آمیز )
{ عَم + بَر + آ + میز (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عنبر' کے ساتھ فارسی زبان مصدر 'آمیختن' سے صیغہ امر 'آمیز' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خوشبو ملا ہوا، خوشبو دار۔
"فضا چائے کی مہک سے عنبر آمیز ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٧٣ )